مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث قیمتی دھات نئی ریکارڈ سطحوں پر پہنچ گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43.70 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 219 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں ہونے والے اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے، جہاں سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ہو گئے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 370 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 933 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 279 روپے تک پہنچ گئی، جس سے قیمتی دھاتوں کی مجموعی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے دودھ، گھی، گھریلو اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں