پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد 25 اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 26 روپے 77 پیسے کے اضافے کے بعد 393 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر ہو گئی، نئی قیمت کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوگیا
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے،جس قدر ممکن ہوا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا،وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا۔
.jpg)
علی پرویز ملک نے کہا دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔