خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
crude oil prices
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر 43 سینٹ ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں، آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران جنگ کے منفی اثرات کی وجہ سے منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضا فہ دیکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر 43 سینٹ ہوگئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں شدید ہلچل دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ 2026 کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

علاوہ ازیں، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے بعد 114 ڈالر 57 سینٹ ہوگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو تیل مزید مہنگا ہوسکتا ہے جبکہ کسی ممکنہ بہتری کی صورت میں کمی بھی متوقع ہے، دوسری جانب مالیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جاری صورتحال کے باعث عالمی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔