آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 16 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 13 ہزار 975 روپے کے اضافے کے بعد3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 390 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 163 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 250 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 413 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 40 برس کی تاریخ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 570 روپے بڑھ کر 7 ہزار 457 روپے کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ فی دس گرام چاندی 489 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر آ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا تھا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے فی تولہ کی نمایاں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |