پٹرولیم قیمتوں میں 49 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اعلان آج متوقع ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی میں 49 روپے فی لٹر اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 14 مارچ کو وفاقی حکومت نے ایک ہفتےکے لیے 23 ارب روپےکا بوجھ برداشت کیا تھا اور 14 سے20 مارچ تک پٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 23 ارب روپےکا بوجھ پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں اٹھایا تھا، 14 مارچ کو پٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے فی لٹر اورڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لٹر کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس، پرانے نرخ بحال

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے لیے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں، وفاقی حکومت آئندہ ہفتے کے لیے بھی پرائس ڈیفرنشیل کلیم اٹھاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی موجودہ فی لٹر قیمت میں 121 روپے77 پیسے کے صرف ٹیکسز عائد، فی لٹرپٹرول کی قیمت میں اس وقت 38 فیصد ٹیکس شامل ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 73 روپے 42 پیسے ٹیکس شامل ہے، فی لٹر ڈیزل کی قیمت میں 22 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کسٹم ڈیوٹی، پٹرولیم اورکلائمیٹ سپورٹ لیویز بھی شامل ہیں۔ 

ضرور پڑھیں