ہنڈا حکام کا کہنا ہے کہ اس پروموشن کا مقصد گاڑی کی اندرونی کوالٹی اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، تاہم اس آفر میں گاڑی کی قیمت میں براہِ راست کوئی کمی شامل نہیں کی گئی۔ اپ گریڈڈ کیبن میٹریل اور بہتر فنشز صارفین کو زیادہ پریمیم احساس فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کئے جاسکتے ہیں؟
یہ پیشکش ہنڈا کی جانب سے حالیہ عرصے میں متعارف کرائی گئی دیگر پروموشنز کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے اپنے مقبول ماڈل ایچ آر-وی پر بھی خصوصی آفر پیش کی تھی، جس کے تحت خریداروں کو مفت رجسٹریشن اور دیگر مراعات فراہم کی گئی تھیں۔

ایچ آر-وی ماڈلز پر دی گئی آفر میں صارفین کو بریج اسٹون ٹائرز کے ساتھ 3 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہوئی، جبکہ ایچ آر-وی ایس خریداروں کو مفت رجسٹریشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک رعایت دی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق آٹو انڈسٹری میں اس طرح کی پروموشنل آفرز کا مقصد صارفین کو متوجہ کرنا اور مارکیٹ میں مسابقت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے، خاص طور پر تہواروں کے موقع پر ایسی پیشکشوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔