پاکستان میں سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا
Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتیں ہفتہ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ بڑھ گئیں۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 10,000 روپے اضافے کے بعد550,562 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 472,018 روپے میں فروخت ہوا جو 8,574 روپے کے اضافے کے بعد کا نرخ ہے۔

جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 540,562 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں $100 کا اضافہ ہوا اور یہ $5,278 فی اونس تک پہنچ گئی (پریمیم کے ساتھ $20)۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 388 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ9,862 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

ضرور پڑھیں