یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہو گا یا سستا؟ جانیے
Petrol price increase Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) یکم مارچ 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کی توقع ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ سکتا ہے۔

معروف سرمایہ کاری ادارے عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

تجویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اسی طرح تیز رفتار ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدی اخراجات میں معمولی بڑھوتری نے بھی مجموعی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمتوں کا اعلان

 

 

 

معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ دنوں میں مزید رد و بدل بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں حکومت نے تیز رفتار ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔

ضرور پڑھیں