مراسلے کے مطابق اب کاروباری لین دین صرف کیو آر کوڈ یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جائے گا، ہر کاروباری مرکز اور پرچون دکان پر کیو آر کوڈ لازمی طور پر آویزاں کیا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کیش لیس سسٹم نافذ کیا جائے گا، جس سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی، لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور اکاؤنٹبلیٹی میں اضافہ ہوگا۔
حکومت نے تمام پیٹرول پمپس کو فوری طور پر ڈیجیٹل پیمنٹ کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے تاکید کی کہ پیٹرول پمپس پر نہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعے بھی ادائیگی ممکن ہو۔
مزید برآں پیٹرول پمپس کی نئی لائسنس کا اجراء اب صرف آن لائن بکنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت کے ساتھ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سولرصارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ شہریوں کیلئے لین دین کو بھی آسان اور محفوظ بنائے گا۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کیش لیس سسٹم کے نفاذ سے دھوکہ دہی اور غیر قانونی لین دین میں کمی آئے گی اور بینکنگ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔
حکومت نے تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر ڈیجیٹل پیمنٹ کے نظام کو مکمل طور پر فعال کریں۔