مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ ایک تولہ سونا مزید 21 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 18 ہزار 347 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے پر آ گیا ہے، جو حالیہ ہفتوں کی ایک بڑی کمی تصور کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی سطح پر سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4850 ڈالر فی اونس تک گر گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے، مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی 1430 روپے سستی ہو کر 7825 روپے تک آ گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔