تازہ نرخ ناموں کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 15 روپے فی کلو کمی ہوئی، جس کے بعد زندہ برائلر کی قیمت 430 روپے سے کم ہو کر 415 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 22 روپے فی کلو کم ہو کر 562 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ انڈے فی درجن 363 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 359 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی ہوئی، جس کے بعد گوشت 540 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ انڈے 363 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر
ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 363 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 377 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 13 روپے کم ہو کر 547 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ انڈے 354 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔
شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رہے۔