پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر بھی گر گیا
Pakistan stock market
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا، تاہم تھوڑی دیر بعد مارکیٹ مثبت زون میں منتقل ہو گئی، 100 انڈیکس میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 71 ہزار 422 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مالی ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاری کیلئے مثبت اشارے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چکن کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو اضافہ

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور درآمدات کے اخراجات کم ہوں گے۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت میں یہ استحکام ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے کہ طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے اور مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی اور ملکی مالیاتی صورتحال مستحکم رہے گی۔