تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت میں ایک دن کے دوران 22 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 519 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
گزشتہ پیر سے بدھ تک مجموعی طور پر برائلر گوشت کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ میں زندہ برائلر کی فارم ریٹ 330 روپے، تھوک قیمت 344 روپے اور پرچون قیمت 358 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، گزشتہ دنوں 2 روپے اضافے کے بعد فارمی انڈے اب 361 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ خوراک کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کی قوت خرید پر منفی اثر ڈال رہی ہیں، جس کے نتیجے میں روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں، اگر حکومت فوری اقدامات نہ کرے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔