عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر بڑھ کر 4,325 ڈالر پر پہنچ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2,600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونا بھی 2,229 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے تک جا پہنچا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 68 روپے مہنگی ہو کر 6,532 روپے پر پہنچ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قدر، عالمی طلب اور سرمایہ کاری کے رجحانات کے باعث ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2سو روپے کے پرائز بانڈ کے قرعہ اندازی کے نتائج جاری
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کم ہو کر 4,299 ڈالر کی سطح پر تھی۔ اسی دوران مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے رہی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 220 روپے کمی کے بعد 6,464 روپے پر آگئی تھی۔