سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک نمایاں کمی
Smart Electricity Meters Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے خوش آئند خبر خبر ہے کہ پاور ڈویژن کی مؤثر کوششوں کے نتیجے میں بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق مسابقتی عمل کو فروغ دینے سے ڈسکوز کے زیرِ استعمال سمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئی ہیں، جس سے قومی سطح پر تقریباً 150 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

تھری فیز سمارٹ میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے رہ گئی، جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام سے نئے میٹرز لگوانے والے صارفین پر مالی بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی گئیں، جس کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور انہیں درپیش رکاوٹیں دور ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نئے سمارٹ میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی، سمارٹ میٹرز کے ذریعے غلط ریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ صارفین کو پیشگی ادائیگی (پری پیڈ) اور اپنے بجلی کے استعمال کی براہ راست مانیٹرنگ کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات، بغیر لائن مین بجلی بحالی اور دیگر متعدد سہولیات میسر آئیں گی، جو بجلی کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں