نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی مکمل ہوگئی جس میں دو خوش نصیبوں نے 3 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت کر قسمت کے دروازے کھول دیئے۔ اعلان کے مطابق پہلا انعام جیتنے والے 2 پرائز بانڈ کے نمبر 011964 اور 248597 ہیں، جنہوں نے 3، 3 کروڑ روپے کا بڑا انعام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول
دوسرا انعام ایک کروڑ روپے ہے جو پانچ افراد کے نام نکلا، جن کے پرائز بانڈ نمبرز 134967، 142559، 235255، 368635، 886733 یہ ہیں۔ اس کے علاؤہ 700 خوش نصیبوں کو تیسرا انعام دیا گیا جن میں ہر ایک کو 3 لاکھ روپے ملیں گے۔ مکمل فہرست نیشنل سیونگز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق پرائز بانڈ مالکان کو انعامی رقم کے لیے کسی دعوے کی ضرورت نہیں، رقم خود کار طریقے سے انکے رجسٹرڈ اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی حکومت پاکستان مقررہ شرح کے مطابق ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ادا کرتی ہے۔