آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری
عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے ،1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے، دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دوسرا دور، پاک امریکا تعلقات نئی راہ پر گامزن

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی موصول ہو چکی ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرار دیا ہے جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف بورڈ کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 1.3 ارب ڈالر کی رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔