سونے کی قیمتوں میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
gold price hike
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والا اضافہ اب عام آدمی کی قوت خرید سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔

مہنگائی کے اس نئے طوفان نے نہ صرف زیورات خریدنے والوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد بھی نئی قیمتوں پر سوچ میں پڑ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 214 ڈالر کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے فوری اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار 600 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 372 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹمز کی قیمتوں میں حیران کن کمی

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بے یقینی، ڈالر کی بڑھتی قدر اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان اس تیزی کا بنیادی سبب ہیں۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن  کے مطابق اگر عالمی سطح پر صورتحال مستحکم نہ ہوئی تو آئندہ ہفتوں میں بھی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب چاندی بھی مہنگی ہوگئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 6 ہزار 102 روپے تک جا پہنچی ہے۔