پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی
gold price
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کمی دیکھنے میں آئی جو کہ بین الاقوامی منڈی میں ہونے والی گراوٹ کے مطابق ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,700 روپے کمی کے بعد 441,462 روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن  کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1,457 روپے سستا ہو کر 378,482 روپے میں فروخت ہوا۔

بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کی کمی کے بعد 444,162 روپے تک آ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 4,191 ڈالر فی اونس ہوگئی جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 85 روپے کمی کے بعد 6,000 روپے فی تولہ رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی اس وجہ سے دیکھی گئی کہ سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹا اور اگلے ہفتے ہونے والی امریکی فیڈرل ریزرو میٹنگ سے قبل محتاط رویہ اختیار کیا۔ سرمایہ کار مرکزی بینک کی شرحِ سود کے حوالے سے واضح اشاروں کے منتظر ہیں۔

اسپاٹ گولڈ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,179.71 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.5 فیصد کم ہو کر 4,210.20 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔