رواں ہفتے کے وسط میں قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد آج ایک بار پھر سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 53 ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونا 4218 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
جیولرز کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے مارکیٹ میں مسلسل چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات براہِ راست خریداروں پر پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی فی تولہ 267 روپے مہنگی ہو کر 5909 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، معاشی بے یقینی اور ڈالر کی مضبوطی سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی اہم وجوہات ہیں، اگر عالمی معاشی حالات ایسے ہی رہے تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں معمولی استحکام دیکھا گیا تھا، تاہم آج دوبارہ دونوں قیمتی دھاتوں نے ریکارڈ اضافہ کر کے مارکیٹ کو حیران کر دیا ہے۔