سونے کی قیمتیں گزشتہ سطح پر برقرار
gold prices Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمتیں جمعرات کے روز مستحکم رہیں اور مقامی مارکیٹ نے عالمی رجحانات کا پیچھا کرتے ہوئے گزشتہ روز کی ریکارڈ سطح برقرار رکھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت ایک تولہ 4,38,862 روپے پر برقرار رہی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت بھی3,76,253 روپے پر تبدیل نہ ہوئی۔ بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں 2,300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ سطح حاصل ہوئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں4,165ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر مستحکم رہیں۔ اس دوران مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں160روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی5,642روپے فی تولہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر

جمعرات کو عالمی منڈی میں سونا مجموعی طور پر مستحکم رہا ایک روز قبل سونے نے تقریباً دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔ سرمایہ کار اب دسمبر میں امریکی سود کی شرح میں ممکنہ کمی کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کے مختلف بیانات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ0.2 فیصد کمی کے ساتھ4,154.09 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز0.3فیصد کمی کے ساتھ4,151.20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔