پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث کاروبار کا آغاز بہتر سطح پر ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 838 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام اور مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے، اس سے معیشت میں بہتری کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 280.50 روپے پر آ گیا، جس سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

 

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی مضبوطی سے درآمدی قیمتوں پر مثبت اثر پڑے گا، جو ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

ماہرین اقتصادیات نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لے کر محتاط سرمایہ کاری کریں تاکہ موجودہ مثبت رجحان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔