سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
gold price Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): بدھ کے روز سونے کی قیمت میں عالمی اور پاکستانی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط سونے کی قیمت 2,300 روپے بڑھ کر 438,862 روپے فی تولہ ہو گئی کیونکہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی مستحکم طلب بتائی جا رہی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی1,972 روپے بڑھ کر376,253 روپے تک پہنچ گئی،22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت1,808 روپے بڑھ کر344,911 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,165 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ یہ اضافہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں میں بڑھتی دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط چاندی کا فی تولہ بھاؤ60 روپے بڑھ کر5,482 روپے ہو گیا جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت51 روپے اضافے کے بعد 4,699 روپے ہو گئی۔