پاکستان میں سونے کی قیمت برقرار
Gold Prices Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز مستحکم رہیں، فی تولہ قیمت مقامی مارکیٹ میں 428,862 روپے رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی بغیر تبدیلی کے 367,680 روپے پر برقرار رہا۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 2,300روپے اضافے کے بعد 428,862 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بھی4,065 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر مستحکم رہیں۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5,270 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا گریٹر پلان 2047 سب سے بڑا امتحان کیوں؟

تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز بھی نیچے آئیں کیونکہ امریکی ڈالر چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا اور سرمایہ کار امریکی سود کی شرحوں سے متعلق مزید اشاروں کے منتظر تھے۔

اسپاٹ گولڈ0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,045.58 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 4,042.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔