گزشتہ روز کی بڑی تبدیلیوں کے بعد آج سونے کی قیمتیں ایک ہی سطح پر جمی رہیں، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4042 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے، جو کہ گزشتہ روز 50 ڈالر اضافے کے بعد اس سطح پر پہنچی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت مذکورہ سطح پر آگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 286 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیا رجحان رہا؟ جانیے
چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی،جس کے بعد فی تولہ چاندی 107 روپے سستی ہونے کے بعد 5222 روپے پر آگئی ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور قریبی نگرانی کے ساتھ فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔