سونے کی قیمت میں فی تولہ 5ہزار روپے کمی
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک):پاکستان میں جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5,000 روپے کمی کے بعد 426,562 روپے پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونا 4,286 روپے کمی کے بعد365,708 روپے میں فروخت ہوا۔

بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 7,900 روپے اضافہ کے بعد431,562 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50ڈالر کمی کے بعد4,042 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی، آئل اور بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسی دوران چاندی کی قیمت میں بھی 93 روپے کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی 5,329 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی جس کی وجہ ڈالر کی مضبوطی اور دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی توقعات میں کمی بتایا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ کار امریکہ کی مؤخر شدہ روزگار رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔