رپورٹس کے مطابق روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خوردونوش جیسے چاول، چینی، گھی، خوردنی آئل اور معیاری آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز کے دوران زبردست ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ میں چاول فی کلو 380 سے 560 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔ معیاری آٹے کا پانچ کلو کا تھیلا 825 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ گھی کی قیمت 560 روپے فی کلو اور معیاری خوردنی آئل 610 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
شہریوں نے حکام سے فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام لوگ اپنی روزمرہ ضروریات کو آسانی سے پورا کر سکیں۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی زرعی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام پر پڑنے والے اقتصادی دباؤ کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔
سماجی تنظیموں اور شہری حلقوں نے بھی زور دیا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عام شہریوں کی زندگی میں سہولت اور آسانی بحال ہو سکے۔
واضح رہے کہ مارکیٹ میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لوگ اب قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔