سونے کی قیمتیں برقرار،چاندی کی قیمت میں اضافہ
فائل فوٹو
November, 17 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت پیر کے روز مستحکم رہی اور فی تولہ ریٹ430,662 روپے پر برقرار رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق10گرام سونا بھی369,223 روپے کے سابقہ نرخ پر ہی فروخت ہوا۔
ہفتہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں9,100 روپے کی کمی کے بعد نرخ 430,662 روپے تک پہنچ گئے تھے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت4,083 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹریفک خلاف ورزی پر تقریباً 50 ہزار گاڑیوں کو جرمانہ
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں55 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی5,368 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کار اس ہفتے آنے والے اہم امریکی معاشی اعدادوشمار کے منتظر ہیں جو کہ فیڈرل ریزرو کے آئندہ ممکنہ سودی فیصلوں کے بارے میں مزید اشارے فراہم کر سکتے ہیں۔