ملک میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ایک کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 229 روپے تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں ایک کلو چینی کی قیمت میں19 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد صوبائی دار الحکومت میں فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر229 روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیاہے کہ کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 229 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے تک ہے جبکہ کراچی اوراسلام آباد میں فی کلو چینی زیادہ سے زیادہ 195روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا جن پھر بے قابو، شرح 6 فیصد سے متجاوز

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں فی کلو چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 190 روپے تک ہے،گزشتہ ہفتہ رفتہ کے دوران فی کلو چینی کی اوسط قیمت میں2 روپے ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک کلو چینی کی اوسط قیمت 185روپے47 پیسے پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ایک کلو چینی کی اوسط قیمت 187 روپے48پیسے تھی جبکہ ایک برس قبل ملک میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت 132 روپے 24 پیسے تھی۔