پاکستان میں سونے کی قیمت میں 8,300 روپے فی تولہ اضافہ
فائل فوٹو
November, 13 2025
(ویب ڈیسک): عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 83 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 4,207 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 8,300 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 4,43,062 روپے تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 7,116 روپے مہنگا ہو کر 3,79,854 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 228 روپے کا اضافہ ہوا جس سے وہ 5,662 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔