پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جو بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے مطابق ہے،مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5,900 روپے کے اضافے کے بعد 4,35,762 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح10 گرام سونا 5,065 روپے اضافے کے بعد3,73,595 روپے میں فروخت ہوا ،پیر کے روز فی تولہ سونا 7,400 روپے بڑھ کر 4,29,862 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 4,134 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیئم کے ساتھ) تک پہنچ گیا جو کہ دن بھر میں 59 ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت بھی فی تولہ 144 روپے بڑھ کر 5,353 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں 7 ہزار 400 روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا منگل کے روز مزید بڑھ کر تین ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔ اس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے دسمبر میں شرحِ سود میں مزید کمی کی توقعات اور امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی علامات بتائی جا رہی ہیں۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7فیصد اضافے کے ساتھ 4,142.83 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو کہ 24 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
جبکہ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.7 فیصد بڑھ کر 4,148.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔