تفصیلات کے مطابق آلو درجہ اول کی سرکاری قیمت 92 روپے فی کلو برقرار ہے تاہم بازار میں پہی آلو 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز درجہ اول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر کے سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونا ایک بار پھر مہنگا
ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے سرکاری نرخ 5 روپے بڑھا کر 170 روپے فی کلو کر دیا ہے جبکہ بازار میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادرک چائنہ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور سرکاری نرخ 530 روپے برقرار ہے تاہم بازار میں ادرک 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ سبز مرچ 110 روپے فی کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں یہی مرچیں 200 روپے فی کلو تک جا چکی ہے۔
دیسی گاجر 85 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ کے باوجود 120 روپے، مٹر 320 روپے کے بجائے 450 روپے اور کریلے 85 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
دوسری جانب مرغی کے نرخوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 10 روپے کمی کے بعد 298 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ بازار میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی کے بعد سرکاری نرخ 432 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم مارکیٹ میں 500 روپے تک فروخت جاری ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں رہ سکیں۔