درخواست میں سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یوقیمت میں 125.41 روپے کا اضافہ شامل ہے۔
یہ درخواست اوگرا کو 29 نومبر 2024 کو دی گئی تھی جس میں فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 1,801.86 روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو کہ موجودہ 1,762.51 روپے سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر گرین اسٹیکر والی گاڑیوں پر پابندی
اوگرا نے اس معاملے پر 11 نومبر 2025 کو کراچی میں عوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سماعت کے دوران صارفین، ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا۔ اوگرا اس درخواست کا تفصیلی جائزہ لے گا اور موجودہ طریقہ کار اور معیاری اصولوں کے مطابق حتمی فیصلہ کرے گا۔
اگر اوگرا اس قیمت میں اضافے کی منظوری دیتا ہے تو سندھ اور بلوچستان کے صارفین کو گیس کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ اضافہ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اہمیت رکھتا ہے۔