مارکیٹ میں ایک تولہ سونا مختلف قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے،ایک سیٹ کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد جبکہ دوسرا 3 سے ساڑھے 3 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ وزن ایک جتنا، لیکن قیمت میں واضح فرق کیوں؟
ماہرین کے مطابق اس فرق کی بنیادی وجہ کیرٹ ہے، 18، 20 اور 22 کیرٹ سونے میں خالص سونے کی مقدار مختلف ہوتی ہے، جبکہ 24 کیرٹ کو خالص ترین مانا جاتا ہے۔
سناروں کا کہنا ہے کہ عام خریدار کیلئے ان میں فرق سمجھنا آسان نہیں ہوتا، جس کا فائدہ بعض تاجر اٹھا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد سونا پھر چمک اٹھا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونا بیچتے وقت بھی احتیاط ضروری ہے کیونکہ 20 سے 30 فیصد تک کٹوتی معمول کی بات ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ زیور پگھلانے اور دوبارہ بنانے کے عمل میں تھوڑا سا سونا ضائع ہو جاتا ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سونا خریدتے وقت صرف چمک یا ڈیزائن نہ دیکھیں بلکہ کیرٹ، قیمت، رسید اور کٹوتی کی تفصیل لازمی چیک کریں، ساتھ ہی جب سونے کی قیمت کم ہو تو خریدنا اور جب زیادہ ہو تو فروخت کرنا سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہتر حکمتِ عملی ہے۔