مسلسل کمی کے بعد سونا پھر چمک اٹھا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price increase
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا18  ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 4113  ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کے نرخ ایک بار پھر اوپر چلے گئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10  گرام سونا 1543 روپے مہنگا ہوکر 3  لاکھ 71 ہزار 795 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کیا رجحان رہا؟

 

 

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ کئی دنوں کی کمی کے بعد سامنے آیا، جس سے مارکیٹ میں دوبارہ سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد فی تولہ چاندی 57 روپے اضافے کے بعد 5124 روپے پر پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوا ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔