پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر سستا
Pakistan Stock Exchange
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی کی لہر برقرار رہی۔ انڈیکس 434 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 167,781 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں خریداری بڑھنے کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 168,414 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کا نظام ڈیجیٹل کرنیکا فیصلہ

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں، روپے کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے مارکیٹ کے رجحان پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے پر آ گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا تھا۔