
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد نمبر پلیٹس، اونرشپ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ ترمیم شدہ نظام کے تحت اب رجسٹریشن مارک (نمبر پلیٹ)گاڑی کی بجائے براہِ راست مالک کی شناخت سے منسلک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا جن پھر بے قابو، 24 اشیائے ضروریہ مہنگی
نمبر پلیٹ کا ڈیٹا گاڑی کے اصل مالک کے ریکارڈ سے جڑا ہوگا، جس سے جعلی خرید و فروخت اور غیر قانونی لین دین کا سدباب ممکن ہوگا،نیا نظام نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ہر گاڑی اور اس کے مالک کا مکمل ریکارڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہو۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول پولیس، ایکسائز اور ٹریفک پولیس گاڑی کی شناخت اور ملکیت کی جانچ فوری طور پر کر سکیں گے۔
اس اقدام سے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام ممکن ہوگی۔ اونرشپ ٹرانسفر کا عمل تیز، محفوظ اور کاغذی کارروائی سے آزاد ہو جائے گا۔



