ہیونڈائی پاکستان کا خصوصی آفر کا اعلان
Hyundai Pakistan
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): ہیونڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان بھر کے صارفین کے لیے ایک شاندار نئی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش پاکستان کے صارفین کے لیے ہائبرڈ گاڑیوں کو مزید قابلِ رسائی بنانےکے لیے دی جا رہی ہے تاکہ وہ جدید کارکردگی اور ایندھن کی بچت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس پروموشن کے تحت ہیونڈائی ایلنٹرا ہائبرڈ خریدنے والے صارفین کو 150,000روپے تک کی رجسٹریشن کوریج دی جائے گی جو صرف نقد خریداری پر لاگو ہو گی۔
ایلنٹرا ہائبرڈ جدید ڈیزائن جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور شاندار فیول ایوریج کا امتزاج ہے جو شہری صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

اسی طرح ہیونڈائی سانٹا فی ہائبرڈ پر بھی50 فیصد رجسٹریشن سپورٹ دی جا رہی ہے جو کہ 200,000روپے تک ہو سکتی ہے۔ یہ آفر نقد اور آسان اقساط (EMI) دونوں پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

یہ آفر سانٹا فی کے دونوں ویرینٹس اسمارٹ اور سگنیچر پر لاگو ہو گی۔ سانٹا فی اپنی طاقت، کشادگی اور آرام دہ ڈرائیو کے لیے جانی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیشکش ملک بھر میں موجود تمام ہیونڈائی ڈیلرشپس پر محدود وقت کے لیے دستیاب ہے۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی شو روم کا دورہ کریں تاکہ اس آفر سے فائدہ اٹھا کر ایک نئی ہائبرڈ ہیونڈائی کار کے ساتھ نمایاں بچت حاصل کر سکیں۔