سوزوکی کی مشہور گاڑی پر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رعایت
Suzuki Every car discount offer
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے صارفین کیلئے ایک شاندار پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت خریدار سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی زبردست رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ آفر محدود مدت کیلئے متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد صارفین کو معیاری گاڑی کم قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی، جسے مشہور گاڑی بولان کی جگہ لانچ کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئی گاڑی جدید ٹیکنالوجی، زیادہ طاقتور انجن اور بہتر فیول ایوریج کے باعث مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، تاہم اس نئی آفر کے تحت خریدار کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنڈا ICON-e اب بغیر سود کے آسان اقساط میں دستیاب

 

 

کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ آفر کسی بھی وقت بغیر اطلاع کے ختم یا تبدیل کی جا سکتی ہے۔

گاڑی کے فیچرز کی بات کی جائے تو سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن دیا گیا ہے، جو 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن شامل ہے، جو ڈرائیونگ کو مزید آسان اور مؤثر بناتا ہے۔

واضھ رہے کہ سوزوکی کی یہ پیشکش خاندانی استعمال، تجارتی نقل و حمل یا کاروباری ضروریات کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔