برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Broiler meat prices
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سستے پروٹین کے طور پر مشہور برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا، جس سے عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ بعض مارکیٹس میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں یہ تیز رفتار اضافہ عام صارفین کیلئے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

مارکیٹ ریٹس کے مطابق فارم ریٹ 289 روپے فی کلو، ٹریڈرز ریٹ 301 روپے، جبکہ ہول سیل ریٹ 303 روپے ہے۔ تاہم سیلرز کو یہ 315 روپے فی کلو میں دستیاب ہو رہا ہے اور پرچون کی سطح پر 317 روپے مقررہ ریٹ کے باوجود دکاندار اسے 329 روپے فی کلو تک بیچ رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے عوام کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے، خصوصاً اُن خاندانوں کو جو برائلر گوشت کو سستے پروٹین کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی گراوٹ، کتنے پوائنٹس نیچے آیا؟

عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے مزید دور نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق پولٹری فیڈ کی لاگت، بجلی اور فیول کے بڑھتے اخراجات برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔