سونے کی قیمتوں میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price in Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات کے خریداروں کیلئے کچھ ریلیف کا امکان پیدا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 740 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ عالمی سطح پر ہونے والی اس کمی کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے بعد ایک تولہ سونا 1000 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کا ہوگیا ہے۔

زیورات مارکیٹ کے کاروباری حلقوں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے سونے کی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مزید کمی بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات پر وصول کیے جانیوالے ٹیکس کی تفصیل سامنے آگئی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک تولہ چاندی 64 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 599 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق قیمتی دھاتوں کی اس اُتار چڑھاؤ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عارضی بھی ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ عالمی سیاسی اور معاشی حالات کے اثرات مستقبل میں دوبارہ قیمتیں بڑھا سکتے ہیں۔