سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price in Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو اچانک ریورس گیئر لگ گیا اور ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 3200 روپے سستا ہو گیا۔

قیمتی دھاتوں کے کاروباری حلقوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دباؤ اور ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی نمایاں دکھائی دیے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس قیراط سونا 3 لاکھ 97 ہزار 800 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 3200 روپے کم ہے۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 64 ہزار 375 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اکیس قیراط سونا 3 لاکھ 47 ہزار 813 روپے فی تولہ کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

سونے کی قیمت میں اچانک کمی نے زیورات کے خریداروں کو کسی حد تک ریلیف فراہم کیا ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو شادیوں کے سیزن میں گاہکوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟

تاہم گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں براہِ راست پاکستان میں قیمتوں پر اثر ڈالتی ہیں اور یہ کمی عارضی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کاروباری تجزیہ کاروں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور عالمی سیاسی صورتحال مستقبل میں سونے کی قیمتوں کو دوبارہ اوپر لے جا سکتی ہے۔ فی الحال سونے کے خریداروں کیلئے یہ کمی خوش آئند سمجھی جا رہی ہے۔