
ہنڈریڈ انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 555 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اس سطح کو عبور کیا ہے، جو ملکی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کا اختتام 1775 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
ماہرین معاشیات کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی حکومتی پالیسیوں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور معاشی استحکام کی امیدوں کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب زرمبادلہ کی منڈی میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 281.47 روپے سے کم ہوکر 281.40 روپے پر آ گئی۔
کرنسی ایکسپرٹس کے مطابق ڈالر کی قدر میں یہ کمی درآمدی دباؤ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی عکاس ہے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک ایکسچینج مزید بلند سطحوں کو چھو سکتی ہے، جو پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔