قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔

سی ڈی این ایس کے مطابق قومی بچت کے شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 10 اعشاریہ 36 فیصد سے بڑھ کر 10 اعشاریہ 42 فیصد ہوگئی۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 11 اعشاریہ 54 فیصدسے کم ہو کر 11 اعشاریہ 42 فیصد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 11 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 92 فیصد ہوگئی۔
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں بھی 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 11 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھ کو 11 اعشاریہ 92 فیصد ہوگئی ہے۔ نئی شرح کا اطلاق 17 ستمبر 2025 سے ہوگیا ہے۔