
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور حکومتی اصلاحات طویل مدت تک کی معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی شرح اور پالیسی ریٹ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمتی دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے وزرات خزانہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیکس پالیسی کو مجموعی معاشی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جا سکے۔
پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پالیسی سازی کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔



