
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک صرافہ بازاروں میں اونس سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 61 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 3 ہزار 613 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی، مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں بڑھتی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی کساد بازاری کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طلب بڑھا دی ہے ۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر اور عالمی منڈی میں کشیدگی برقرار رہی تو سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں تاہم اگر آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں بہتری اور ڈالر مستحکم ہوا تو سونے کی قیمتوں میں جزوی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔