
نئے Aspire S میں متعدد ایکسٹیریئر اپڈیٹس کی گئی ہیں جن میں نیا اپڈیٹ شدہ ہونڈا ایمبلم، اسٹائلش بلیک ٹرنک اسپوائلر جس میںLED ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لائٹ اور جدید بلیک شارک فن اینٹینا شامل ہیں۔
ہونڈا نے اس ماڈل میں دو نئے رنگ کینیون ریور بلیو (Canyon River Blue)اور اگنائٹ ریڈ (Ignite Red) متعارف کروائے ہیں۔ یہ نئی رنگوں کی آپشنز صارفین کو زیادہ پرسنلائزیشن کی سہولت فراہم کریں گی۔
گاڑی میں ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور ریئر لائٹس میں LED لائٹنگ کو اسٹینڈرڈ کے طور پر شامل کر دیا گیا ہے۔
دیگر نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:
- بلیک کلرڈ سائیڈ مررز
- نئے ڈیزائن والے ڈور ہینڈلز
- کروم فرنٹ گارنش
- نیا ریئر لائسنس گارنش
- الائے ویلز میں نئی پلیٹ فنشنگ تاکہ گاڑی کو اسپورٹی لُک ملے
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی
Aspire S کے انٹیریئر میں بھی بہتری کی گئی ہے جس میں
- اعلیٰ معیار کی نئی فیبرک سیٹیں
- لیدر ریپڈ اسٹیئرنگ وہیل جس پر بیس بال اسٹچنگ کی گئی ہے
- اسی طرز کا گیئر سیلیکٹ نوب
- بہتر آڈیو تجربے کے لیے ٹوئیٹرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے
یہ نئی خصوصیات Honda City Aspire S کو مزید جدید اور پرکشش بناتی ہیں جو پاکستانی مارکیٹ میں صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہے۔