
بیجنگ میں دوسرے بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ فورم کے تحت تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کی مشہور رئیل اسٹیٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کو بڑے صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کیا گیا،بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین سعد نذیر ، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی اور پارلیمانی سیکرٹری چودھری نعیم اعجاز نے کمپنی کی مینجمنٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق بلیو ورلڈ سٹی کو بڑے صنعتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، بلیوورلڈ سٹی میں شاندار ڈریگن مال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ڈیجیٹل پاک روپیہ‘‘ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع
حکام کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کی معیشت میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گی اور چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔
حکام نے کہا کہ ڈریگن مال کاسٹرکچر تیار ہے ، چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے کہ وہ یہاں آکر سیلز اور ڈسپلے سینٹر بنائے گی، یہ پاکستان کا پہلا چائنہ مال ہے جس میں چائنہ کی تمام کمپنیاں آکر اپنے ڈسپلے سینٹر بنائیں گی، چائنہ کی تمام کمپنیز ایک چھت تلے ہوں گی اور بلیوورلڈسٹی اس کا حب بنے گا۔
چیئرمین بلیو ورڈ سٹی سعد نذیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستانی حکومت بھی چینی سرمایہ کاری کےلیے کوشش کررہی ہے، یہ معاہدہ پاکستان کیلئےبہت بڑا گیم چینجرثابت ہوگا۔



