
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں آج 1201 روپے کمی ہوئی جس کے بعد پاکستان میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 727 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا، بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 339 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخ ساز دن رہا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 820 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 591 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 261 پوائنٹس کو نئی نفسیاتی حد کو چھو کر نیچے آگیا۔
خیال رہے کہ 28 نومبر 2024 کو انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کو حد کو عبورکیا تھا، 9 ماہ میں 100 انڈیکس میں 51 ہزار پوائنٹس بڑھ چکے ہیں، گزشتہ 2 سال میں انڈیکس میں ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔



