سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
Gold price in Pakistan today
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی بلند ترین سطح 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

اس اضافے کے بعد سناروں اور سرمایہ کاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کر رہے ہیں جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے سونے کی قیمت میں وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنی کا الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

 

 

اس اضافے کے بعد عام خریداروں کیلئے زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے جبکہ شادیوں کے سیزن میں بھی خریدار پریشانی کا شکار ہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت سرمایہ کار اسے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔